اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صہیونی فورسز کا مسجد اقصی میں نمازیوں پر بلا اشتعال حملہ ، 8 فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: نماز جمعہ میں شرکت کے لئے جانے والے فلسطینیوں پر مسجد اقصی کے باب الاسباط پر صہیونی فوجیوں نے بلا اشتعال حملہ کردیا۔ تصادم کے نتیجے میں 8 فلسطینی اور 3 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

شہاب نیوز نےکہا ہے کہ مسجد اقصی میں نماز جمعہ پڑھنے کے لئے جانے والے فلسطینیوں پر غاصب صہیونی فورسز نے بلا اشتعال حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نمازیوں پر حملے کے نتیجے میں صہیونی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ تصادم کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ صہیونی فوج کے بھی تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک عمر رسیدہ فلسطینی اپنا شناختی کارڈ دکھارہا تھا۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے توہین آمیز سلوک اور تشدد کے بعد فریقین میں تصادم شروع ہوا۔

صہیونی فورسز نے واقعے کے بعد مسجد اقصی کے قریبی مکانات پر چھاپہ مارکر کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

غاصب صہیونیوں کی جانب سے بے پناہ دباؤ کے باوجود مسجد اقصی میں نماز میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام موسی کاظم ؑ سیر چشمی اور فیاضی کا اوصاف کا اعلی نمونہ تھے، علامہ ساجد علی نقوی

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے نمازیوں پر بدترین تشدد پر حماس نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’قابض صیہونی فوج کا باب الاسباط میں عبادت کرنے والے معصوم فلسطینی نمازیوں پر حملہ ایک سنگین جارحیت اور اس کی بربریت، نازی ازم اور عبادت گاہوں کے خلاف جارحیت کا ثبوت ہے۔ دشمن فوج نے نہتے نمازیوں پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ایک بار پھر ثبوت پیش کیا ہے۔‘‘

حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ حملہ فسطائی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کوبراہ راست نشانہ بنانے کی صہیونی ریاستی پالیسی کا تسلسلہ ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ انتہا پسند قابض صیہونی حکومت کی طرف سے چھیڑی جانے والی مذہبی جنگ نمازیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ واضح ہوتی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے مقام پر نمازیوں ہر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button