ایران

ایران نے پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کرکے پیشرفتہ توانائیاں حاصل کرلی ہیں، رئیسی

شیعیت نیوز: صدر مملکت آیت اللہ رئیسی نے ایران کی پیشرفت وترقی روکنے کے لئے تسلط پسند طاقتوں کے اقدامات کی ناکامی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کرکے آج پیشرفتہ توانائیاں اور صلاحیتیں حاصل کرلی ہیں ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے جاہانسبرگ میں بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات میں کہا کہ تہران ڈھاکہ کے ساتھ روابط کے فروغ میں اپنی ترقی و پیشرفت کی توانائیاں ، صلاحیتیں اور تجربات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ بنگلا دیش کو ترقی و پیشرفت کے راستے پر ڈالنے کے لئے ڈھاکہ حکومت کی کاوشوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین نے جنگ سے بھاگنے والے 23 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی میں امریکہ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو انسانی اور اسلامی فریضہ قراردیا۔

بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھی اس ملاقات میں برکس گروپ میں ایران کی رکنیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، ایران کے ساتھ سبھی اقتصادی، ثقافتی، سائنسی اور صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے میں اپنی دلچسپی کا اعلان کیا ۔

بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اسلامی ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے عوام مختلف مذاہب کے پیرو ہونے کے باوجود دوستانہ اور پرامن ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button