دنیا

یوکرین نے جنگ سے بھاگنے والے 23 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شیعیت نیوز: یوکرین کی مسلح افواج نے روس کے ساتھ جنگ سے بھاگنے والے 23 فوجیوں کو خود ہی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ دوسری طرف روسی ایئر ڈيفنس نے کریمیا میں یوکرین کے بڑے ڈرون حملے کو ناکام بناتے ہوئے 42 ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

المیادین نے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج کی کمانڈ نے روس کے ساتھ جنگ میں خرسون کے محاذ سے بھاگنے والے 23 یوکرینی فوجیوں کو فوجی قانون کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق یوکرین کی زمینی دفاع کی 123 بٹالین کے 23 فوجی 11 اگست کو خرسون کے مقام سے اپنے علاقے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے جس پر یوکرین نے ان فوجیوں کو موت کی سزا سنائی تھی، روس نے ان 23 فوجیوں میں سے 10 فوجیوں کی شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایئر ڈيفنس نے کریمیا میں یوکرین کے بڑے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے اور 42 ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی سربراہی کانفرنس کی نوعیت تصادم کی ہے، ماریا زاخارووا

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایئر ڈيفنس نے 42 حملہ آور ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے جن میں سے 9 کو میزائل دفاعی نظام کے ذریعے جب کہ باقی 33 کو الیکٹرانک جامنگ نظام کے ذریعے ناکار بنا کر گرایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین کی جانب سے روس پر ڈرون حملوں میں بہت زیادہ شدت آگئی ہے اور اب اس کے ڈرون، ماسکو تک حملہ آور ہونے لگے ہیں جب کہ روس کے جوابی حملوں سے یوکرین کے بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہوگئے ہیں۔

دریں اثنا جرمنی نے یوکرین کے لئے نئے اسلحہ پیکج کی گرانٹ کے تحت پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام، جاسوسی ڈرون طیارے اور کروڑوں گولیاں مہیا کی ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے یوکرین کے لئے نیا امدادی پیکج تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فوجی امدادی پیکج میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام، چھوٹے ہتھیاروں کی 31 ملین گولیاں اور جاسوسی ڈرون طیارے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جرمنی نے یوکرین کو سال 2022ء میں 2 اعشاریہ 17 بلین ڈالر مالیت کا اسلحہ فراہم کیا تھا جو 2023ء میں بڑھ کر 5 اعشاریہ 85 بلین ڈالر ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button