دنیا

سرینگر کے میئر جنید اعظم متو کا اربعین کے انتظامات کو لیکر امام بارگاہ کا دورہ

شیعیت نیوز: آج سرینگر کے میئر جنید اعظم متو اور کمشنر سرینگر میونسپلٹی اطہر عامر اور دیگر افسران نے اربعین کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ یوسف بمنہ سرینگر کا دورہ کیا۔

اس دوران سڑک کو میکڈمائز کرنے کے حوالے سے میئر جنید اعظم متو نے کہا کہ پانچ مہینوں سے میرے ساتھ مولانا آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی بمنہ روڑ کے پیش نظر رابطے میں ہیں، جس پر میں نے آغا سید ہادی موسوی کو وعدہ دیا تھا کہ ہم جلدی اس روڑ پر کام شروع کریں گے لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کام روکنا پڑا۔

آخر پر میئر جنید اعظم متو نے کل سے کام شروع ہونے کا وعدہ کیا، اس کے بعد جنید اعظم متو آغا سید ہادی موسوی کے دولت خانہ پر تشریف لے گئے اور آغا سید محمد ہادی موسوی کو یقین دلایا کہ اگلے دو دنوں میں کام شروع کیا جائے گا اور اربعین حسینی (ع) کے حوالے سے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، جہاں مومنین کی موجودگی میں علاقے کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ قانون سازی کر کے پارلیمان کے وقار میں مزید کمی کی گئی، علامہ مقصود علی ڈومکی

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نسل کربلائی نولری کے زیراہتمام شہداء کربلا کی یاد میں ایک ’’خون عطیہ کیمپ‘‘ منعقد ہوا۔ کیمپ میں کثیر تعداد میں دختران ملت نے شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کیا۔

پچاس سے زیادہ خون کے پوئنٹز شیر نورا ہسپتال (سرینگر) میں محفوظ کیا گیا۔ کیمپ میں علاقے کی شیعہ و سنی خواتین نے شرکت کی۔

اس دوران معلمہ طاہری نجمہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد یہ تھا کہ ہم بتا سکیں کہ مسلمانوں کے تمام مسالک امام حسین (ع) اور شہداء کربلا سے والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں اور خون کا عطیہ دے کر ہم نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا اہتمام کرکے لوگوں کو انسانیت کے بنیادی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جب کوئی ناگہانی آفت آجاتی ہے تو اس وقت ہمیں متاثرین کے لئے خون کی اشد ضرورت پڑتی ہے، اس لئے ہم نے اس کیمپ کا اہتمام کیا، تاکہ بیماروں و ضرورتمندوں کو بروقت خون فراہم کیا جائے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی بنیادوں پر عوام کی امداد کرنے کے لئے آگے آئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button