ایران

پاکستانی زائرین کے لئے ریمدان بارڈر سے عراق بارڈر تک فضائی سرویس کا اعلان

شیعیت نیوز: ایرانی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے ریمدان بارڈر کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ کل سے پاکستانی زائرین کو جہاز کے ذریعے چابہار سے اہواز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے ریمدان بارڈر کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ کل سے پاکستانی زائرین کو جہاز کے ذریعے چابہار سے اہواز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ایرانی وزیر داخلہ کے سینئر عہدیدار اور اربعین کمیٹی کے سربراہ نے ریمدان بارڈر کا دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ کل سے پاکستانی زائرین کو جہاز کے ذریعے چابہار سے اہواز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

مجید میراحمدی نے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی زائرین پاکستان کے دور دراز علاقوں سے ریمدان پہنچتے ہے ان کی سہولیات کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

اربعین کمیٹی کے سربراہ کے اعلان کے بعد مقامی اعلیٰ حکام نے ریمدان بارڈر پر موجود جامعۃ المصطفی العالیہ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کل سے سروس شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی اعلیٰ حکام کے مطابق، چابہار سے اہواز تک کا بس سے بھی کم کرایے میں زائرین کو عراقی بارڈر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پانچ دنوں کے دوران مہران بارڈر سے تقریبا دو لاکھ زائرین عراق میں داخل ہوئے، جمال سلمانی

دوسری جانب اربعین حسینی کے موقع پر ریمدان بارڈر عبور کرتے ہوئے کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے

رپورٹ کے مطابق، ریمدان بارڈر پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی سے نزدیک ہے لہذا اربعین کے نزدیک پہنچنے کے ساتھ ساتھ ریمدان بارڈر پر بھی پاکستانی زائرین کا ہجوم بڑھ رہا ہے۔

ریمدان بارڈر کراچی سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حالیہ دنوں میں لاکھوں پاکستانی زائر ریمدان بارڈر عبور کرکے ایرانی سرحدی شہر دشتیاری پہنچ گئے ہیں۔

گذشتہ روز تقریبا دو ہزار زائرین نے ریمدان بارڈر عبور کیا۔ زائرین کی تعداد بڑھنے کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ملکوں نے بارڈر کے دفتری اوقات میں اضافہ کرکے کئی گھنٹے بڑھا دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button