ایران

پانچ دنوں کے دوران مہران بارڈر سے تقریبا دو لاکھ زائرین عراق میں داخل ہوئے، جمال سلمانی

شیعیت نیوز: صوبہ ایلام کی پولیس کے سربراہ جمال سلمانی نے کہا ہے کہ صفر کی ابتدا سے اب تک پانچ دنوں کے اندر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائرین مہران بارڈر عبور کرکے عراق میں داخل ہوچکے ہیں

رپورٹ کے مطابق سرحدی صوبے ایلام کی صوبائی پولیس کے سربراہ سردار جمال سلمانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفر کے مہینے میں اب تک مہران بارڈر سے 1 لاکھ 93 ہزار سے زائد زائرین عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔

انوہں نے کہا کہ مہران بارڈر پر زائرین کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کے محکمے کے اہکار چوبیس گھنٹے خدمات میں مصروف ہیں۔ زائرین کے گزرنے کے لئے 103 گیٹ فعال کردیئے گئے ہیں۔ اب تک زائرین میں سے کسی کو مشکل پیش آنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے زائرین کی خدمت کو پولیس کے لئے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی گرمی کے پیش نظر دن کے آخری ساعات میں زائرین سرحد عبور کرتے ہیں۔ گذشتہ رات 40 ہزار زائرین کی انٹری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریہ ایران برکس کا باضابطہ مستقل رکن بن گیا

پولیس محکمے کے سربراہ نے مزید کہا کہ زائرین کی زیادہ تعداد کو دیکھتے ہوئے مزید گیٹ کھولنے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ پولیس زائرین کی خدمت اور سہولت کے ساتھ سفر کے لئے پوری کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے زائرین سے اپیل کی کہ سرحد عبور کرتے ہوئے کسی قسم کی جلد بازی اور ہجوم کرنے کی کوششوں سے گریز کریں۔

دوسری جانب ایران اور شام نے کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے میدان میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے-

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے وزیر کے ایڈوائزر حسین مرزاپور کی دمشق میں شام کے کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے وزیر اید الخطیب سے ملاقات ہوئی جس میں حسین میرزاپور نے کمیونیکیشن کے میدان میں ایران کی جانب سے تعاون فراہم کرنے پر مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔

شام کے کمیونیکیشن وزیر الخطیب نے ایران کے ساتھ کمیونیکیشن کے میدان میں تعاون کو بہت اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا ہے کہ ایران کے پاس اس میدان میں اعلی درجے کی مہارت موجود ہے۔

انہوں نے مہارتوں کے تبادلے کو بہت اہم اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے میں قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button