مشرق وسطی

ادلب میں جبہة النصرہ دہشت گردوں کے ڈرون گوداموں پر بمباری، 17کمانڈر ہلاک

شیعیت نیوز: روسی جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغرب میں ادلب کے مضافات میں جبہة النصرہ کے دہشت گردوں کے ڈرون اسٹوریج کو تباہ کر دیا۔

اسپوتنک نے بتایا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغرب میں ادلب کے مضافات میں دہشت گروہ جبہة النصرہ کے ڈرون کے ذخیرہ کرنے والے گودام کو تباہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی فضائیہ نے شام کے صوبے ادلب میں جبہة النصرہ نامی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد کمانڈروں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، محمد العرابی

رپورٹ کے مطابق ان ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں جبہة النصرہ کے کمانڈر اور شامی فوج کے خلاف لاذقیہ میں دہشت گردانہ حملوں کی پلاننگ کرنے والے ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں۔

ایک فیلڈ سورس نے خبر دی کہ ادلب کے مغرب میں الشیخ بحر قصبے کے مضافات میں تکفیری دہشت گرد گروہ جبہة النصرہ کے ایک مرکز کے ارد گرد کئے گئے تعاقب سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروہ قصبے کے ایک ہال کو ڈرون ذخیرہ کرنے کے لئے گودام کے طور پر استعمال کر رہا تھا اور یہ دہشت گرد عناصر شام اور ترکی کی سرحدوں سے وہاں منتقل ہوگئے تھے۔

اس ذریعہ نے مزید کہا کہ اس اطلاع کے مطابق روسی فوج نے بمباری کرکے اس مرکز کو تباہ کردیا۔

گزشتہ روز روسی فضائیہ نے جبہة النصرہ کے ڈرون ذخیرے پر 3 حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کے ساتھ دہشت گردوں کے زیر استعمال 3 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button