مشرق وسطی

ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، محمد العرابی

شیعیت نیوز: مصری کمیشن برائے خارجہ پالیسی کے سربراہ محمد العرابی نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں پس پردہ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔

المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ مصر کے اعلی عہدیدار نے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں پس پردہ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔

کمیشن برائے خارجہ پالیسی کے سربراہ محمد العرابی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں تاہم فی الحال میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افریقہ میں فرانس کی رسوائی میں اضافہ، الجزائر نے بھی فرانس کی درخواست مسترد کردی

انہوں نے تہران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں کسی بیرونی ثالثی کی ضرورت سے انکار کیا اور کہا کہ یہ معاملہ بہت سادہ ہے لہذا تہران کے تعلقات بحال ہوجائیں گے البتہ مصر کے کچھ تحفظات ہیں جن کے بارے میں ہمارا موقف بدلنے پر کوئی دباؤ نہیں لگاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاہرہ اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع نہیں ہوئے ہیں لیکن تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کچھ تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران خطے کا اہم ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے یمن، شام اور لبنان جیسے مسائل کو بھی ملاحظہ کرنے کی ضرورت ہے۔

محمد العرابی نے واضح کیا کہ قاہرہ تہران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں عرب ممالک کی سیکورٹی کو بھی مدنظر رکھے گا۔ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لئے ٹائم ٹیبل دینا بہت دشوار ہے البتہ مذاکرات کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button