ایران

دشمن صنعتی تخریب کاری سے ایرانی دفاعی صنعت میں ترقی کو نہيں روک سکتے، ایرانی اسپیکر

شیعیت نیوز: ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے دشمن پابندیوں، قتل، صنعتی تخریب کاری ، دفاعی صنعت کے بنیادی ڈھانچے پر براہ راست حملوں اور جاسوسی کے ذریعے دفاعی صنعت میں ایران کی روز بروز تیز ہوتی ترقی کو روک نہيں سکتے۔

محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں اپنی تقریر میں، حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر تعزیت پیش کی اور دفاعی صنعت کے قومی دن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کی دفاعی صنعت میں کام کرنے والے تمام سائنس دانوں اور ماہرین کی سلامتی کے لئے دعا کرتے ہيں جنہوں نے اپنی با برکت عمر ملک کو مضبوط کرنے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں صرف کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : القدس بریگیڈ نے صیہونی ڈرون طیارہ مار گرایا

انہوں نے کہا کہ آج ایران اپنے نوجوان سائنس دانوں کی مدد سے بے حد ماڈرن اور ترقی یافتہ ہتھیار اور دفاعی ساز و سامان ملک کے اندر بناتا اور مسلح افواج کے حوالے کرتا ہے۔

ایرانی کے اسپیکر نے زور دیا کہ اب دشمنوں کی سمجھ میں آ گیا ہے کہ وہ پابندیوں، قتل، صنعتی تخریب کاری ، دفاعی صنعت کے بنیادی ڈھانچے پر براہ راست حملوں اور جاسوسی کے ذریعے دفاعی صنعت میں ایران کی روز بروز تیز ہوتی ترقی کو روک نہيں سکتے اور دفاعی صنعت میں کام کرنے والے ایرانی نوجوانوں کے حوصلے ان اقدامات سے نہ صرف یہ کہ کمزور نہيں ہوتے بلکہ اس سے ان کے حوصلہ اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button