اہم ترین خبریںعراق

شام کی سرحد کے قریب امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت، الحشد الشعبی فورسز تعینات

شیعیت نیوز: ایک سیکورٹی ذریعے نے شام کے ساتھ سرحدی علاقے میں امریکی فوج کی مشکوک نقل و حرکت کے جواب میں الحشد الشعبی فورسز کی وسیع پیمانے پر تعیناتی کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے المعلومہ نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحشد الشعبی فورسز کو شام کے ساتھ سرحدی علاقوں بالخصوص صوبہ الانبار کے مغرب میں وسیع پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی فورسز اس ملک کے ساتھ مشترکہ سرحدی پٹی میں اسی وقت تعینات ہیں جب قابض امریکی فوج کے جنگی طیارے القائم کراسنگ پر شام کی طرف مشکوک پرواز کر رہے ہیں۔

اس سیکورٹی ذریعہ نے واضح کیا کہ مذکورہ بالا سکیورٹی اقدامات الحشد الشعبی فورسز کے کمانڈروں کے منصوبے کے فریم ورک کے تحت کئے گئے ہیں تاکہ ان سکیورٹی خامیوں کو دور کیا جا سکے جنہیں دہشت گرد عناصر شام کی سرزمین پر امریکی افواج کے حملے کی صورت میں استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل صوبہ الانبار کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ درجنوں بڑے امریکی طیارے الانبار کے مغرب میں عین الاسد ایئر بیس پر اترے ہیں۔

عراق کے سیاسی تجزیہ کار صباح العکیلی نے اس سے قبل اس بات پر زور دیا تھا کہ الحشد الشعبی عراق اور خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے لئے زائرین کی سب سے زیادہ آمد و رفت مہران کراسنگ پر ہے، عمر الوائلی

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے اندرونی معاملات حکومت اور پارلیمنٹ کے ذریعے چلتے ہیں اور الحشد الشعبی تنظیم کو اپنے مطالبات کے مطابق تحلیل کرنے کی امریکی کوششیں بے سود ثابت ہوں گی خاص طور پر چونکہ اس ملک کی پارلیمنٹ نے الحشد الشعبی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ الحشد الشعبی تنظیم عراق کے سیکورٹی اداروں میں سے ایک ہے۔

العکیلی نے کہا کہ امریکیوں نے داعش کے خلاف فتح حال کرنے والے کمانڈروں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا اور آج بھی وہ الحشد الشعبی فورسز سے انتقام لینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ واشنگٹن کی حمایت یافتہ داعش کے دہشت گردوں کے خلاف فتح حاصل کرنے کا اہم عنصر ہیں۔

الحشد الشعبی کے جوانوں نے عراق اور خطے میں امریکی فوجیوں کو ہمیشہ تشویش اور خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔

عراق میں دہشت گرد عناصر کے خلاف لڑنے کے علاوہ الحشد الشعبی فورسز ہمیشہ اس ملک میں مذہبی تقریبات خاص طور پر اربعین حسینی (ع) کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

الحشد الشعبی فورسز کے کمانڈر محمد التمیمی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی زائرین اربعین حسینی (ع) کا پہلا قافلہ دیالہ کے مشرق میں واقع المنذریہ کراسنگ میں داخل ہو گیا ہے اور الحشد الشعبی کی دیالہ یونٹ کی کمان نے المنذریہ سے بعقوبہ کے شمال مشرق میں واقع المقدادیہ کے 40 کلومیٹر تک اور آس پاس کے علاقوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے سکیورٹی کلیئرنس آپریشن شروع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button