عراق

اربعین کے لئے زائرین کی سب سے زیادہ آمد و رفت مہران کراسنگ پر ہے، عمر الوائلی

شیعیت نیوز: عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے سربراہ عمر الوائلی نے اتوار کو اعلان کیا کہ تین دنوں میں 92 ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین 12 سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے عراق میں داخل ہوئے۔

عراقی واع نیوز نے بتایا ہے کہ عراقی سرحدی گزرگاہوں کی تنظیم کے سربراہ عمر الوائلی نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ تین دنوں میں 92 ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین 12 سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے عراق میں داخل ہوئے۔

عمر الوائلی نے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کا اعلان بھی کیا تاکہ ویزوں کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور اس شدید گرم موسم میں خدمات کی جانچ پڑتال اور نظارت کی جا سکے اور زائرین کے گزرنے میں تیزی لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ کسی بھی ممنوعہ مواد کے داخلے کو روکنے کے لیے چیکنگ پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جمعرات سے کل رات تک افغانستان، آذربائیجان، پاکستان اور ایران سے 92,615 زائرین عراق میں داخل ہوئے ہیں۔

الوائلی نے تاکید کی کہ یہ زائرین کردستان ریجن کی کراسنگ سمیت 12 سرحدی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔

زرباطیہ کراسنگ پاس (مہران)زائرین کی سب سے زیادہ ٹریفک کا حامل سرحدی پوائنٹ ہے جہاں سے 60 فیصد زائرین عراق میں داخل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان، حزب اللہ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

دوسری جانب عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق، کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین میں شرکت کے لئے چار ملکوں کے شہریوں کے لئے مفت ویزا جاری کرے گا۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’ واع‘‘ سے ایک بات چیت میں کہا کہ عراق ، پاکستان، لبنان، افغانستان اور یمن کے شہریوں کو کربلائے معلی میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین میں شرکت کے لئے مفت ویزا جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا سفارت خانہ پاکستانی زائروں کو مفت ویزا جاری کر رہا ہے اور تہران ، کرمان شاہ اور اہواز میں بھی ہمارے نمائندہ دفاتر، پاکستانی اور افغانستانی زائروں کو مفت میں ویزا دے رہے ہيں۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ لبنانی زائروں کو بھی بیروت ميں ہمارے سفارت خانے سے مفت ویزا دیا جا رہا ہے۔

احمد الصحاف نے بتایا کہ مذکورہ تمام ملکوں کے زائر، عراق کے ادارہ سیاحت میں رجسٹرڈ سیاحتی کمپنیوں کے ذریعے عراق آئيں گے اور ان لوگوں کو مذہبی سفر کا ویزا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button