اہم ترین خبریںلبنان

لبنان، حزب اللہ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے اعلی عہدیدار کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقے میں کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے دارالحکومت بیروت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ تنظیم کے مستعد جوانوں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ضاحیہ جنوبی بڑی تباہی سے بچ گیا۔

المیادین چینل کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے مشکوک خبریں موصول ہونے کے بعد بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا۔ دہشت گرد تنظیم داعش کو اس منصوبے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔

لبنانی میڈیا سینٹر الارتکاز کے سربراہ سالم زہران نے منصوبے کا ناکام بنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں کی جانب سے رہائشی مکان پر چھاپے مارنے کے بعد شام سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین، جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قید سیاسی کارکنوں کے حق میں مظاہرہ

سالم زہران کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں کی ہوشیاری کے باعث دہشت گردی کا بڑا خطرہ ٹل گیا۔ کاروائی کے دوران دہشت گرد کے دو ساتھی بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

المیادین چینل نے حزب اللہ کے اعلی عہدیدار کے حوالے کہا ہے کہ شامی دہشت گرد وسام مازن اس سے پہلے شام کے دارالحکومت دمشق میں عاشورا کے دن ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

المیادین کے مطابق 23 سالہ شامی دہشت گرد دمشق بم دھماکوں کے بعد لبنان فرار ہوگیا تھا۔ حزب اللہ کے اہلکاروں نے اس کا ٹھکانہ تلاش کرنے کے بعد خودکش حملے سے پہلے ہی چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

حزب اللہ کے اعلی عہدیداروں نے انتباہ کیا ہے کہ لبنان کو سنگین خطرات درپیش ہیں لہذا تمام سیکورٹی اداروں اور اعلی حکام کو ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button