اہم ترین خبریںیمن

صعدہ میں بے گناہ شہری شہید، الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔ صعدہ میں بے گناہ شہری کو شہید کردیا گیا جبکہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے فضائی حملوں اور گولہ باری سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔

المسیرہ نے کہا ہے کہ یمنی سرحدی صوبے صعدہ میں سعودی فورسز کی جانب سے توپ خانے سے حملہ کیا گیا جس میں ایک بے گناہ شہری شہید ہوگیا ہے۔ دو روز پہلے بھی سرحدی صوبے میں سعودی افواج کی جارحیت کے نتیجے میں ایک شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں امریکی سفیر ایلینا رومانوسکی کا نیا موقف

دوسری جانب سے یمنی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کی جانب سے مغربی ساحلی علاقوں اور الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

گذشتہ ایک دن کے اندر 122 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یمنی مسلح افواج کے آپریشن روم کے مطابق الحدیدہ کے مختلف مقامات حیس، مقبنہ اور الجبلیہ میں ڈرون حملے کئے گئے ہیں اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبنہ اور حیس میں بھاری توپ خانے اور جنگی طیاروں کے ذریعے بھی حملہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگرممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

جارح سعودی حکومت کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود، یمنی فوج اور رضاکار فورسز انصار اللہ کی دفاعی طاقت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button