عراق

اربعین حسینی کے موقع پر 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین کی عراق آمد متوقع

شیعیت نیوز: عراقی مسلح افواج کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سال بیرون ممالک سے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

الفرات نیوز نے کہا ہے کہ عراقی مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن مرکز کے ترجمان تحسین نے کہا ہے کہ اس کے اندازے کے مطابق اس سال مختلف ممالک سے اربعین کے موقع پر عراق آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے عوامی ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کو زیادہ افرادی قوت اور وسائل کی ضرورت ہے۔ ہمارے منصوبے کے مطابق 15 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار عوامی لباس میں زائرین کے درمیان مختلف مقامات پر تعیینات ہوں گے جن کی ذمہ داری امن و امان کی صورت حال کی نگرانی کرنا ہے۔

الخفاجی نے مزید کہا کہ اربعین کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے الانبار، بغداد اور کربلا میں داعش کے مشکوک اور مخفی ٹھکانوں پر حملہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ زائرین کی عراق سے ایک ہفتہ پہلے اور عراق میں داخل ہونے کے ایام میں ان منصوبوں پر عملدرامد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ باہمی تعلقات ہمارے نزدیک تزویراتی حیثیت کے حامل ہیں، محمد بن سلمان

دوسری جانب آستان قدس حسینی نے جنوبی عراق میں شلمچہ اور سفوان کراسنگ پر زائرین کے لیے دو بستیوں کی تعمیر کے لیے ابتدائی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بصرہ میں آستان قدس حسینی کے نمائندے مصطفیٰ محمد الحسنی نے کہا کہ دینی مرجعیت کے نمائندے عبد المہدی الکربلائی کے براہ راست حکم سے حرم امام حسین ع کی طرف سے شلمچہ اور سفوان کی سرحدوں پر زائرین کے لیے دو بستیاں تعمیر کے لیے خصوصی ابتدائی اقدامات کیے گئے جو کہ صوبہ بصرہ میں قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آستان مقدّس حسینی نے زائرین بستی کے منصوبے کے لیے زمین کا ایک پلاٹ خریدنا شروع کر دیا ہے جو کہ کویت کی حکومت کے ساتھ مل کر سفوان بارڈر کراسنگ پر قائم کیا جائے گا اور ایران کے ساتھ شلمچہ سرحدی کراسنگ پر زائرین کی ایک اور بستی بنانے کے لیے زمین حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں قصبے ان دو اہم سرحدی گزرگاہوں سے عراق آنے والے زائرین کا استقبال کریں گے۔

حرم امام حسین (ع) عراق جانے والے زائرین اربعین کے لیے سرحدی گزرگاہوں پر بستیاں تعمیر کر کے استراحت کی سہولت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button