دنیا

امریکہ، ریاست مینی سوٹا میں پولیس اہلکاروں کا اجتماعی استعفی

شیعیت نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مینی سوٹا میں پولیس کے محکمے سے تعلق رکھنے والے افسران اور اہلکاروں نے اجتماعی استعفی دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ریاست مینی سوٹا کے جنوب مشرقی شہر گوڈو کے محکمہ پولیس کے اعلی افسران اور سپاہیوں نے اجتماعی استعفی دیا ہے جس کی وجہ سے شہر پولیس کے بغیر رہ گیا ہے۔

این بی سی نیوز کے مطابق شہر کے مئیر انڈرسن بک نے ایک اجلاس کے دوران کہا ہے کہ پولیس محکمے کے اہلکاروں نے تنخواہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اجتماعی طور پر استعفی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : السودانی کی ایرانی سفیر سے ملاقات، اربعین حسینی کے انتظامات کے بارے میں باہمی مشاورت

ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ پولیس کے سربراہ جیش سمتھ نے بدھ کے شہر کی انتظامیہ کے اجلاس کے دوران اپنا استعفی پیش کیا ہے جس کے بعد دو افسران اور کارکنوں نے بھی اپنا استعفی پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنی زمہ داریاں جاری رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے میں خدمات انجام دینے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے۔

گذشتہ تین ہفتوں کے دوران مسلسل کوششوں کے باوجود کوئی بھی ملازمت کی درخواست دینے کے لئے نہیں آیا ہے۔ اس حوالے سے بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ لوگ پولیس میں ملازمت کے لئے تیار ہوجائیں۔

دوسری جانب امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی دہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انٹونی بلنکن نے پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اظہار کیا اور آئین کی سربلندی، آزادی اظہار اور پاکستان کی اقتصادی ترقی پر زور دیا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ جیسا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، اس کے آئین اور آزادی اظہار اور اسمبلی کے حقوق کے مطابق ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button