اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے: جیریکو میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین الیوم نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں قابض اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ نوجوانوں کے سینے میں گولی لگی تھی اور ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ زخموں کے معائنے سے پتا چلا کہ گولیاں کافی دیر پہلے اور انتہائی قریب سے ماری گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : مستقبل میں امریکی فوج کو درپیش بحران میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے، دی ہل میگزین

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر زخمی نوجوانوں کو تاخیر سے اسپتال منتقل کیا اگر انھیں بروقت لایا جاتا تو زندہ بچایا جا سکتا تھا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد ربحی نجوم کے نام سے ہوئی۔

اس سے قبل احمد خلیفہ نامی ایک فلسطینی جوان چند روز قبل غرب اردن میں نابلس کے مغرب میں واقع زواتا پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہو گیا تھا۔

اسرائیلی فوجی اپنے جارحانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے یا انھیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

فلسطینی مجاہدین بھی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف زبردست کارروائیاں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button