ایران

حرم شاہ چراغ (ع) میں دہشت گردی سے متعلق خصوصی تفتیش کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع

شیعیت نیوز: ایران کے اٹارنی جنرل نے حرم شاہ چراغ (ع) کے حرم مقدس میں دہشت گردی کے واقعہ کی خصوصی تحقیقات اور اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے حوالے سے شاہ چراغ (ص) کے روضہ مقدس میں کل شام کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کہ جس میں ایک خادم کی شہادت اور 8 دیگر زائرین کے زخمی ہوئے، ملک کے اٹارنی جنرل نے اپنے ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے س دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے خادم کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ فارس کے جنرل اور انقلابی پراسیکیوٹر کو اس کیس کی خصوصی تحقیقات کر کے اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد موحدی آزاد نے 13 اگست کی شام کو شاہ چراغ (ع) کے حرم مقدس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات اور شناخت کی فوری تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے نہتے زائرین اور خادمین حرم پر حملہ کر کے ایک بار پھر اپنی پستی، بے بسی اور ایرانی قوم سے مایوسی کو ثابت کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امامزادہ شاہ چراغ کے مزار کے دروازہ باب المہدی پر دہشت گردی، ایک خادم شہید، سات زخمی

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کیس کی عدالتی کاروائی کا عمل مکمل کرکے مجرموں کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دینے کی فوری کوشش اس واقعے کے زخمیوں اور شہید کے اہل خانہ کے زخموں پر مرہم ثابت ہوگی، کہا کہ مجرموں کو سخت اور سبق آموز سزا ملنی چاہیے۔

دوسری جانب صوبہ فارس کے چیف جسٹس نے شاہ چراغ (ع) کے حرم پر دہشت گردی کے واقعے میں تعاون کے شبہ میں 4 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی نے گذشتہ رات حرم شاہ چراغ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے متعلق اب تک 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی دہشت گرد جس نے حرم میں فائرنگ شروع کی اور اسے فوری طور پر گرفتار کر کے تفتیش کاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

صوبہ فارس کے چیف جسٹس نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ رات کے حادثے میں زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک قرار دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button