ضلع کرم ،ٹک ٹاک پر اہل بیتِ رسولؐ کی شان میں بدترین گستاخی، مقدمہ درج 18 شرپسند گرفتار

13 اگست, 2023 02:14

شیعیت نیوز: خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں تکفیری شرپسند عناصر کی سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر خاندان ِ رسالت ؐ کی بدترین توہین، شیعیان حیدرکرارؑ میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ شیعہ تنظیمات کا بھرپوراحتجاج، مقامی انتظامیہ سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ، مقدمہ درج 18 تکفیری شرپسند گرفتار،باقی کی تلاش جاری۔

تفصیلات کے مطابق کرم کے علاقے مقبل میںچند شرپسند تکفیری و ناصبی عناصر نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں بدترین توہینِ اہل بیت علیہ السلام کی گئی تھی ، اس اقدام کے بعد علاقے کے محبان ِ اہل بیتؑ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت امام سجاد علیہ السلام نے دعا کو معراج اور مناجات کو عروج و رسائی عطا کی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

بعد ازاں انجمن حسینیہ، تحریک حسینی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مدعیت میں FIR کاٹی گئی اور مطالبہ کیا کہ جو ذمہ دار افراد ہیں ان کو گرفتار کیا جائے.بصورتِ دیگر ہم احتجاجی فیصلے کو محفوظ رکھتے ہیں۔

مقامی پولیس انتظامیہ نے فوری کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں 18 شرپسند افراد کی گرفتاری عمل آچکی ہے باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

11:38 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top