عراق

زائرین اربعین حسینی کے راستوں میں سکیورٹی کلیرنس کا قیام

شیعیت نیوز: عراقی فورسز اور حشد الشعبی کی جانب سے اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین کے راستوں کی سکیورٹی کلیرنس کا کام شروع ہو چکا ہے۔

گزشتہ سال اربعین کے موقع پر حشد الشعبی کے 20 ہزار سے زائد جانبازوں نے حفاظتی انتظامات میں حصہ لیا تھا۔ امسال اس تعداد میں اور بھی اضافہ ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ کربلا جانے والے تمام راستوں اور جن شہروں میں زائرین کا ممکنہ قیام ہے ان جگہوں کی سکیورٹی کلیرنس کی جائے گی تا کہ کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی وزیر دفاع ناصر العاطفی نے مغرب اور امریکہ کو خبردار کر دیا

اس حوالے سے حالیہ اربعین پر اولین حفاظتی اقدام کے طور پر حشد الشعبی کے جوان ’’دیالی نہر‘‘ کے ساتھ تعینات کئے گئے ہیں جو مذکورہ علاقے میں داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب عراقی سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد کربلا شہر کے داخلی دروازوں پر تعینات کی گئی ہے تاکہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : گذشتہ ہفتے 207 مزاحمتی کارروائیوں ایک آباد کار ہلاک، 5 زخمی

نیز اربعین حسینی سے دس روز قبل حرم امام حسین و حضرت عباس علیهما السلام کے ذمے داران زائرین کی خدمت کے لئے لگائے گئے مواکب پر سکیورٹی پوسٹس کے عنوان سے حشد الشعبی کی انتظامیہ کے ساتھ موجود ہوں گے تا کہ ممکنہ درپیش آنے والی مشکلات کا سد باب کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں حشد الشعبی نے زائرین حسینی کی حفاظت کی ذمہ داری بطریق احسن نبھائی جسے عراقی حکومت کی جانب سے سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button