مقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: کل جمعے کی سہ پہرغرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں مشتعل فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان آباد کاری مخالف سرگرمیوں کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں جبل صبیح اور قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوم قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوان قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سےزخمی ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے ایمبولینسوں کو زخمی فلسطینیوں کو لے جانے سے روک دیا ہے۔

مزاحمتی نوجوانوں نے جبل صبیح کی چوٹی پر ’’اوتار‘‘ مزاحمتی چوکی کے قریب ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا دی اور قابض اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قائد اعظم کا پاکستان مسلم پاکستان ہے اسے مسلکی ریاست بنانے کی شیطانی سازش ناکام بنا دیں گے،علامہ مقصود ڈومکی

نابلس کے مشرق میں بیت دجن میں کئی صحافی اور کارکنان بشمول رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نصر ابو جیش کو یہودی بستیوں کے خلاف نکالے گئے ہفتہ وار جلوس کے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے کئی سال قبل بیت دجان قصبے کے داخلی راستے کی بندش کو مسترد کرتے ہوئے اور گاؤں کی زمینوں پر آباد کاری کی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کرنے والے جلوس کو کچل دیا گیا۔

کفر قدوم میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ربڑ کی گولیوں سے 4 شہری زخمی اور قابض فورسز کی جانب سے چلائے گئے آنسو گیس کے کنستروں سے دم گھٹنے سے درجنوں زخمی ہوگئے۔

سخت گیر اور انتہا پسند صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ ایسے وقت بھی جاری ہے جب اقوام متحدہ نے پہلے ہی غیر قانونی مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور ان کی املاک پر اسرائیلی بستیوں کے مکینوں کے حملوں میں نمایاں اضافے سے خبردار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button