کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماء پر ریاستی سرپرستی میں دو شیعہ جوانوں پر توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج
پاکستان میں فرقہ واریت پر مبنی متنازعہ بل منظور کرکے ملک کو بربادی اور خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے اور کالعدم دھشتگرد جماعتوں کی ریاستی سرپرستی کی جارہی ہے

شیعیت نیوز: متنازعہ ناموس صحابہ ترمیمی بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد بلاسفیمی کا جھوٹا مقدمہ سرگودھا کے 2 شیعہ جوان فصیح حیدر اور سفیر حسین پر تھانہ کوٹمومن میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرقہ پرست کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارندوں نےتوہین صحابہ کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے مزید دو شیعہ جوانوں پر ایف آئی آر کٹوادی ہےاور انہیں پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ کوٹ مومن منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 6ماہ قبل مذہب حقہ شیعہ قبول کرنے والے آصف مہدی کو اغواء کرلیا گیا
عقل کے اندھے، کالعدم جماعت کے دھشتگردوں نے ایف آئی آر میں یہ تو لکھوایا ہے کہ توہین صحابہ کی ہے لیکن توہین کیا کی ہے ؟؟ ایف آئی آر میں اسکی تفصیل لکھوانا بھول گئے !!
پاکستان میں فرقہ واریت پر مبنی متنازعہ بل منظور کرکے ملک کو بربادی اور خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے اور کالعدم دھشتگرد جماعتوں کی ریاستی سرپرستی کی جارہی ہے اور انکے ساتھ جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام،مرکزی جمعیت اہلحدیث بھی شامل ہیں جو کہ ظاہری اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اندر سے فرقہ واریت پھیلا رہی ہے۔