6ماہ قبل مذہب حقہ شیعہ قبول کرنے والے آصف مہدی کو اغواء کرلیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف مہدی کو شیعہ مکتب فکر قبول کرنے کے بعد سے کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی کی جانب سے مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی۔

شیعیت نیوز: تکفیری وہابی دہشت گردبے لگام چھوڑ دیئے گئے، ریاستی سرپرستی میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی عروج پر، حال ہی میں شیعہ مذہب قبول کرنے والے آصف مہدی کو اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آصف مہدی کو چارسدہ سے پشاور جاتے ہوئے لاپتہ کردیا گیا ہے، آصف مھدی 6 ماہ پہلے مذہب حقہ شیعہ قبول کرکے مکتب اہل بیتؑ میں شامل ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جاتی حکومت اور تکفیری بل کا ن لیگی ’’تحفہ‘‘ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے بھانڈہ پھوڑ دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف مہدی کو شیعہ مکتب فکر قبول کرنے کے بعد سے کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی کی جانب سے مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی۔
آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے ، آصف مہدی کی جان ومال عزت وآبرو کی حفاظت ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے،انہیں کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں ذمہ داری ریاستی اداروں پر عائد ہوگی۔