ایران

یوکرین جنگ کا اصل سبب نیٹو ہے، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرین جنگ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ سے اس مستقل اور اصولی موقف پر زور دیا ہے کہ جنگ کوئی راہ حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی اعلی ترین سطح پر اور صدر کی سطح پر جنگ روکنے اور دونوں فریقین کا مذاکرات کی میز پر آنے اور سیاسی راہ حل تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اسی کو اپنا لائحہ عمل بنایا ہے۔ ہماری نظر میں یوکرین جنگ کا بنیادی ترین سبب مغربی فوجی اتحاد نیٹو اور اس کے اشتعال آمیز اقدامات ہیں۔ ہم جنگ روکنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی ہر ممکنہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

انہوں نے ایران اور روس کے درمیان جاری تعاون کے بارے میں کہا کہ ’’ایران اعلی دفاعی صلاحیتوں کا مالک ہے اور ہمارا واحد مقصد اپنی قومی سلامتی اور خطے کا تحفظ زیادہ سے زیادہ یقینی بنانا ہے۔ فطری طور پر ہمارے روس سے بھی بہت اچھے تعلقات استوار ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : اسلامی تعاون تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ’’گذشتہ چند سالوں سے روس کے ساتھ ہمارے تعاون کا ایک پہلو دفاعی امور پر مشتمل رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایران نے یوکرین جنگ میں استعمال کیلئے روس کو کسی قسم کا فوجی سامان اور ڈرون طیارے فراہم نہیں کئے ہیں۔ آپ بہتر جانتے ہیں کہ روس خود دنیا میں فوجی سازوسامان بنانے اور برآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔‘‘

انہوں نے ایران اور جاپان کے درمیان تعلقات کے بارے میں کہا کہ ایران اور جاپان کے درمیان گذشتہ ایک ہزار سال سے عوامی اور ثقافتی تعلقات استوار ہیں جبکہ گذشتہ نو عشروں سے زیادہ سفارتی تعلقات کا سلسلہ چل رہا ہے اور یہ بہت بڑا سرمایہ ہے۔ یہ تاریخی تعلقات ہمارے درمیان باہمی تعاون کیلئے بہت اچھا پیش خیمہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بارے میں مزید کہا کہ میں حالیہ دورے میں اپنے جاپانی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔ اس کے علاوہ صحت، کام اور فلاحی بہبود کے وزیر سے بھی ملاقات ہو گی۔

جاپان کے وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور سے لے کر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلنجز تک کے بارے میں گفتگو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button