اہم ترین خبریںمشرق وسطی

اسلامی تعاون تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: یوم استحصال کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے غیرقانونی اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی کے بیان میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کروانے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کی یک طرفہ تبدیلی کے 4 سال بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورت حال پر بدستور تشویش ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے کا مقصد علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے، 5 اگست 2019ء اور اس کے بعد شروع کیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات فوری منسوخ کیے جائیں۔

او آئی سی نے اپنے اجلاسوں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کے مطالبات کا بھی اعادہ کیا اور حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین حسینی کے زائرین کے لیے حفاظتی نکات اور احتیاطی تدابیر

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی فوج کی طرف سے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کرنے کے جرم کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے شہر جنین کے قریب غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے۔

گذشتہ روز صہیونی فوج نے جنین کے قریب کار میں سوار 3 نوجوان فلسطینیوں کو گولی مار کر تینوں کو شہید کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت اور غاصب آباد کاروں کے جرائم میں شدت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان جرائم کے تمام نتائج کا ذمہ دار غاصب صہیونی کابینہ کو قرار دیا۔

اس تنظیم نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی قبضے کو روکنے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا دینے نیز فلسطینیوں کی بین الاقوامی حمایت کے لیے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button