دنیا

افغانستان: عزاداران حسینی سے ناروا سلوک پر 13 طالبان سکیورٹی اہلکاروں گرفتار

شیعیت نیوز: عاشورائے حسینی کے موقع پر غزنی میں طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افغان بچوں کی شہادت پر طالبان انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے اپنے ایسے 13 سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے محرم کی عزاداری کے ایام میں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں سے ناروا سلوک کیا ۔ ان اہلکاروں کی گرفتاری اس ملک کے عوام کی شکایت پرعمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : جنت البقیع قبرستان میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری

دوسری جانب عاشورائے حسینی کے موقع پر غزنی میں طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افغان بچوں کی شہادت پر طالبان انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ اس ملک کے عوام نے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

البتہ دوسری جانب طالبان کے کئی اعلی عہدیداروں نے کابل اور بامیان میں عزاداری کے مراسم میں شرکت اور تقریر کی۔

واضح رہے کہ کابل، قندہار، مزار شریف، ہرات ، ہلمند، اور سرپل سمیت کئی شہروں میں اس ملک کے عوام نے عزاداری ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام میں بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button