عراق

محرم الحرام کے پہلے عشرے میں 16 ملین زائرین کربلا پہنچے، عراقی میڈیا

شیعیت نیوز: عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ ماہ محرم کے پہلے عشرے میں تقریباً 16 ملین زائرین کربلا میں داخل ہوئے۔

الفرات نیوز نے بتایا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین ’’باقر السعدی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ ماہ محرم کے پہلے عشرے میں تقریباً 16 ملین زائرین کربلا میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیارت عاشورہ کے حوالے سے کربلا میں زائرین کو اعلیٰ سطح کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

السعدی نے مزید کہا کہ ہماری ابتدائی جائزہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً 1کڑور 60 لاکھ عازمین اس صوبے میں داخل ہوئے اور ان کی خاطر مدارات اور خدمات فراہمی کے لئے ہماری انتظامی صلاحیت مناسب اور قابل قدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل دولخت ہونے اور فوج اور موساد کے درمیان جدائی کا خطرہ ہے، موساد کا انتباہ

کربلائے معلیٰ میں یکم محرم سے ہی زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہا اور عصر عاشور تک یہ تعداد بڑھ کر 16 ملین تک پہنچ گئی ۔

دیگر ملکوں سے بھی عاشورائے حسینی میں شرکت کرنے کے لئے لاکھوں لوگ آئے تھے جن میں سب سے زیادہ تعداد ایران، پاکستان اور بھارت سے آنے والے زائرین کی بتائی جاتی ہے۔

کربلائے معلیٰ میں 16 ملین زائرین کی موجودگی میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے عزاداری کے مراسم کا انعقاد عراقی سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے کیونکہ تکفیری اور دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش نے عزاداروں پرحملے کی دھمکیاں دی تھیں۔

قبل ازیں عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے جو عاشورا کی اعلیٰ سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ہیں، اعلان کیا کہ عزاداری کے اس پروگرام کے لیے خصوصی سیکورٹی پلان کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

بغداد آپریشنز کمانڈ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے یوم عاشور کے موقع پر مقررہ راستوں پر موبائل ٹیموں کی موجودگی اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button