دنیا

محرم کے جلوس پر پابندی عزاداروں کے جذبات سے کھلواڑ کے مترادف ہے، مولانا مسرور عباس

شیعیت نیوز: جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام سرینگر سےعظیم الشان جلوس میں درجنوں ماتمی دستوں نے مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل اتحاد المسلمین کے صدر و ممتاز عالم دین مولانا مسرور عباس انصاری نے سوگواروں کے جم غفیر سے خطاب کیا۔

جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام سرینگر سے تاریخی جلوس عزاء برآمد ہوا جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کرکے امام عالی مقام حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کربلا ایک عظیم انسانی انقلاب ہے تاریخ میں کسی تحریک یا انقلاب کو کربلا جیسی دائمی اور لافانی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

مولانا مسرور عباس نے کہا کہ انقلاب کربلا نے اسلام اور انسانیت کی بنیادوں کو مستحکم کیا اور تاریخ کا دھارا موڑ کر ظلم و بربریت، جبر و ناانصافی پر مبنی یزیدی ایوانوں کو للکار کر زمین بوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے لافانی تحریک کا ایک ایک شہید پوری بشریت بالخصوص ملم امہ کے لئے گوہر ناب کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ این ای ڈی میں یوم حسینؑ ، علامہ ذکی باقری اور علامہ عقیل الغروی و دیگر کا خطاب

انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ ان عظیم کرداروں کے سیرت پر عمل پیرا ہوجائیں تو مشکل سے مشکل ترین مسائل کا حل بآسانی نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہیدوں کی یاد منانے اور عزاداری جلوس برآمد کرنے کا ہدف اور مقصد یہی ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین (ع) کے آفاقی پیغام کو گھر گھر عام کیا جائے۔

مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا کہ آٹھویں اور دسیوں محرم الحرام کے مرکزی جلوس گروبازار اور آبی گزر سے برآمد کئے جاتے ہیں پر سرکاری پابندی دین اور دینی امور میں مداخلت گے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن عزداری کے لئے سرکاری پابندی کوئی معنیٰ نہیں رکھتی ہے۔ انہوں نے آٹھویں اور دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے تئیں سرکاری ڈھندورے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار لاکھوں شیعیان کشمیر کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کررہی ہے اور لاحاصل میٹنگوں کے ذریعے اقوام عالم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا بنیادی حق ہے لہذا ہم اس کے لئے کسی سے بھییک نہیں مانگے گے بلکہ اپنا یہ حق بہر صورت لیتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button