ایران

قرآن مجید کی بے حرمتی، ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سربراہ کو احتجاجی مراسلہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو احتجاجی مراسلہ لکھ کر اس گستاخانہ عمل کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات تکرار نہ ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریش کو خط لکھ کر سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

احتجاجی مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ اس گستاخانہ عمل کی وجہ سے ادیان الہی کے پیروکاروں مخصوصا امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ آزادی بیان کے نام پر اس طرح کے واقعات سے عالمی سطح پر اسلام ستیزی اور اسلام ہراسی کو تقویت ملے گی۔

ایران گزشتہ ایک مہینے کے اندر سویڈن حکومت کی جانب سے دوسری بار قرآن مجید کی بے حرمتی کی توہین آمیز و اشتعال انگیز حرکت کی اجازت دیئے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور خبردار کرتا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس طرح کی حرکتوں کا جاری رہنا، تمام مسلمانوں کی واضح توہین اور مختلف قوموں کو مشتعل کرنا ہے جس کا مقصد اسلامو فوبیا اور شدت پسندی کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے آذربائیجان کے ساتھ سرحدی مسائل نہیں، ایرانی آرمی چیف

عبداللہیان نے مزید لکھا ہے کہ سویڈش حکومت نے آزادی بیان کے نام پر اس گستاخانہ عمل کی اجازت دے کر اسلامی مقدسات کی توہین کی حمایت کی ہے جس کے نتائج اس حکومت کو بھگتنے ہوں گے۔ اس طرح اقدامات سے بین المذاھب ڈائیلاگ اور صلح کے اقدامات کو دھچکہ لگے گا۔

احتجاجی مراسلہ میں عالمی ادارے کے سربراہ سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کے اصل محرک عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کرکے مستقبل میں ایسے گستاخانہ اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملعون سلوان مومیکا نے جمعرات کے دن دوسری مرتبہ قرآن مجید کی بے حرمتی کا گستاخانہ عمل تکرار کیا تھا۔

ایران نے سویڈش سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button