ایران

مقبوضہ فلسطین میں مظاہرے کے حوالے سے مغربی میڈیا کی خاموشی شرمناک ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: مغربی میڈیا ، مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین کو دبانے کی تل ابیب کی پالیسی پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے ان مظاہروں کو اسرائیل میں جھوٹی جمہوریت کی علامت کے طور پر پیش کرنے کی شرمناک کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم مقبوضہ فلسطین میں کئی مہینوں سے جاری مظاہروں اور ہڑتالوں میں لاکھوں افراد کو مفلوج کرنے کے ساتھ ساتھ مظاہرین کے خلاف تشدد کے جدید ترین وحشت ناک طریقے استعمال کرنے اور غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ہاتھوں دسیوں مظاہرین کی موت اور سینکڑوں کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی خبروں کی خوف ناک سنسرشپ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی اسٹریٹجی، حساس سرحدوں کو پر امن و معاشی سرحد بنانا ہے، صدر جمہوریہ ایران

انھوں نے کہا کہ مغرب کی ابلاغیاتی سامراجیت نے مظاہرین کے خلاف جبر اور تشدد پر چپ سادھ رکھی ہے اور غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل اور جبر کو سنسر شپ کے ذریعے اسرائیل میں جھوٹی جمہوریت کی علامت کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

جبکہ یہی مغربی میڈیا مغرب کے غیر اتحادی ممالک میں چھوٹے سے چھوٹے اجتماع اور احتجاج کو بھی آزادی بیان اور انسانی حقوق کے بہانے بڑے پیمانے پر اچھال کر انقلاب کا نام دیتے ہوئے افراتفری اور تشدد کو ہوا دیتا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ایران کی ارضی سالمیت اس ملک کے لاکھوں پاکباز اور بہادر جوانوں کے خون سے محفوظ رہی ہے اور ہم اس معاملے میں کسی فریق کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے

رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ خلیج فارس کے ممالک اور روس کے تین ایرانی جزائر کے بارے میں مشترکہ بیان کے مندرجات کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور ہم ایران کے ہمسایہ ممالک بشمول روس سے کہتے ہیں کہ خطے کے استحکام اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کی بنیاد صرف اچھی ہمسائیگی کے اصول کی رعایت بشمول ایران کی زمینی سالمیت کے احترام سے ہی میسر آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button