اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین
غزہ میں امن کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خطے کے امیر ممالک غزہ کی تعمیرنو میں حصہ لیں گے، “ایران امن کے لیے تیار ہے”

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کابینہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے اب ایران کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے غزہ کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے امیر ممالک غزہ کی تعمیرنو میں حصہ لیں گے اور ان کی کوششوں سے غزہ کے لیے حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کی مکمل انخلا کی تیاری، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ وہ امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اور وہ اس امن معاہدے کے مکمل حامی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ جلد مصر اور مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے، تاہم غزہ جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔