اہم ترین خبریںایران

عید غدیر کا جشن ایک وسیع ثقافتی محاذ کی تشکیل تھا، حجۃ الاسلام ابو ترابی فرد

شیعیت نیوز: حجۃ الاسلام ابو ترابی فرد نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ غدیر کا عظیم جشن ایک وسیع ثقافتی محاذ کی تشکیل تھا جو یقینی طور پر ملک کو درپیش ثقافتی چیلنجوں کو فرصت میں بدل سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ ماہ ذی الحجہ کے بابرکت اور تبدیلی بخش ایام عظیم واقعات اور تہواروں سے لبریز ہیں جن میں عید غدیر، آیہ مباہلہ کا نزول، اور مباہلہ کے تاریخی میدان میں پیغمبر اکرم (ص) اور اصحاب کساء کی موجودگی جیسے اہم واقعات قابل ذکر ہیں۔

غدیر کا عظیم جشن ایک وسیع ثقافتی محاذ کی تشکیل تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان، مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کا خیر مقدم کے ساتھ ساتھ جھڑپیں بھی جاری

نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ ہمارے لاکھوں بھائیوں اور بہنوں کی موجودگی کے ساتھ غدیر کا عظیم جشن محبت و دوستی اور امامت و ولایت کی رسی کو تھامنے کا مظہر تھا اور ایک طرح سے یہ امت کے ایک وسیع ثقافتی محاذ کی تشکیل تھی جو یقینی طور پر ملک کو درپیش ثقافتی چیلنجوں کو فرصتوں میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد کی موجودگی میں ہزاروں نوجوان خدمت گزاروں نے خدمات انجام دیں۔ تہران میں 1,500 اور ملک کے دیگر شہروں میں 1,000 موکب (انتظامی خدمات کے خیمے) امیر المومنین ع کے پیروکاروں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار تھے۔

ماسکو سے حالیہ موقف میں سنجیدہ اور فوری اصلاح کی توقع ہے۔

حجۃ الاسلام ابو ترابی فرد نے اپنے خطبے کے ایک حصے میں روس اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی قوم اور خطے کی مسلم اقوام ماسکو سے سنجیدہ توقع رکھتی ہیں کہ وہ شنگھائی چارٹر (رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام) کی پابندی کرتے ہوئے اپنے حالیہ مؤقف کی فوری طور پر اصلاح کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button