دنیا

سپریم کورٹ بنیامن نیتن یاہو کی معزولی کی درخواست پر غور کررہی ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

شیعیت نیوز: حالیہ عرصے میں بنیامن نیتن یاہو ملکی اور خارجی محاذ پر سخت مشکلات کا شکار ہیں خصوصا امریکہ کے ساتھ صہیونی حکومت کے تعلقات بحرانی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔

فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ صہیونی عدالت عالیہ وزیراعظم کو معزول کرنے درخواست پر غور کررہی ہے۔ نیتن یاہو کی جانب سے ملکی مفادات کو نظرانداز کرنے پر ان کی معزولی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو میں یوکرین کی ممکنہ رکنیت ماسکو کے لیے سیکیورٹی کے لیے خطرہ بنے گی، روسی صدر

بنیامن نیتن یاہو کو پہلے ہی اسرائیل کی عدالتوں میں مختلف شخصیات سے رشوت لینے کے الزام میں مقدمات کا سامنا ہے۔

جب کہ دوسری نیتن یاہو پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات کا مسودہ پیش کررہے ہیں جس کے بارے میں مخالفین کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد اعلی عدلیہ کے اختیارات کو کم کرنا ہے۔

سابق وزیر جنگ بنی گانتز نیتن یاہو پر الزام لگارہے ہیں کہ انہوں نے تل ابیب کو امریکہ سے تعلقات اور دیگر معاملات میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار میں امن کی کوششوں کو کچھ نادیدہ قوتیں بار بار ثبوتاز کر رہی ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

گانتز کا مزید کہنا ہے کہ ہزاروں صہیونی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں جبکہ نیتن یاہو مظاہرین کے مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے ان کا مذاق اڑارہے ہیں۔

اس سے پہلے عبرانی ذرائع ابلاغ نے نیویارک ٹائمز میں نشر ہونے والے ایک آرٹیکل کے کچھ حصے شائع کئے ہیں جس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے قریب رہنے والے تھامس فریڈمن نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کررہی ہے۔

فریڈمن نے مزید کہا ہے کہ بائیڈن حکومت نے تل ابیب کے ساتھ سیاسی روابط کے بارے میں عملی طور پر نظرثانی شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button