مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت جاری، متعدد فلسطینی گرفتار، مسجد الاقصیٰ پر دھاوا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کی ہے۔ دوسری طرف یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نابلس اور رام اللہ میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی ماهر المصری کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے انھیں ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ جبکہ اسی طرح عورتا اور طوباس کے علاقوں پر چڑھائی کرتے ہوئے مؤید جمیل شراب اور صهیب عاطف بنی عوده کو بھی گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ شہر میں بھی کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار میں امن کی کوششوں کو کچھ نادیدہ قوتیں بار بار ثبوتاز کر رہی ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی پشت پناہی میں ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہا پسندوں نے آج مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور ہارن بجائے ۔ قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجد الاقصیٰ کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔

فلسطین کی استقامتی تنظیمیں بارہا اپنے اس عزم کا اعادہ کر چکی ہیں کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گے اور ان کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور مسجد الاقصیٰ و بیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔

اسی کے ساتھ استقامتی محاذ کے جوانوں نے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور صیہونی جارحیت کا جواب راکٹ حملوں سے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button