عراق

عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید کی جانب سے فلسطین کاز کی مستقل حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز؛ عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید نے بغداد پیلس میں فلسطینی سفیر احمد عاقل کی میزبانی کی۔

اسی حوالے سے عراق کے صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ ملاقات فلسطین کی تازہ ترین سیاسی و حفاظتی صورت حال کے پیش نظر انجام پائی۔

اس دوران عبداللطیف جمال رشید نے فلسطینی عوام کی باہمی کوششوں کی حمایت کے لئے بغداد کے ٹھوس موقف کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطین کاز کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری پر فلسطین کی حمایت کے لئے دباؤ بڑھایا جائے۔

عبداللطیف جمال رشید نے کہا کہ عراق، جنین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت و زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔

دوسری جانب بغداد میں فلسطینی سفیر احمد عاقل نے فلسطین کاز کے حوالے سے عراق کے موقف کو سراہا اور عراق کی جانب سے اسرائیل مظالم کی مذمت کو اپنے لئے باعث افتخار قرار دیا۔ انہوں نے عراقی صدر کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی ترجمانی پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنین کے قریب شیکڈ یہودی بستی میں دو راکٹ حملے

دوسری جانب عراقی ذرائع نے صوبہ دھوک میں ایک دیہات پر فضائی حملے کی خبر دی ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے طیارے نے شمالی عراق کے دھوک صوبے کے العمطادیہ دیہی علاقے پر حملہ کیا ہے۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیرقانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں۔ عراقی صدر کے دفتر نے کچھ دنوں قبل شمالی عراق پر ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق پر ترک فوج کے بار بار کے حملے بغداد کے اقتدار اعلیٰ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور نیک ہمسائیگی کے منافی ہے۔

ترکی نے حالیہ برسوں میں پی کے کے، کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے عراق کے خلاف جارحیت کی۔ اس جارحیت پر حکومت عراق اور علاقے کے دیگر ذمہ دار ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button