اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصراللہ 33 روزہ جنگ کی تقریب سے خطاب کریں گے، تل ابیب میں کھلبلی مچ گئی

شیعیت نیوز: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اس ہفتے بدھ کو خطاب کریں گے جب کہ تل ابیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر حزب اللہ کی طرف سے لگائے گئے خیموں کو اکھاڑ پھینکے گا، خواہ اس کے لئے جنگ ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔

فلسطین الیوم نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آج دعویٰ کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی جانب سے لگائے گئے خیموں کو کلوز کرے گی، خواہ یہ کارروائی اسے مکمل جنگ کی طرف ہی لے جائے۔

غاصب صیہونی حکومت کے چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب نے UNIFIL کے ذریعے لبنان میں حزب اللہ سے کہا ہے کہ وہ ان خیموں کو سمیٹے جو اس نے (مقبوضہ فلسطین کی) سرحد کے اندر (ان کے بقول) نصب کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی پولیس کی غنڈہ گردی، مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر آنے لگے

اس سلسلے میں غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے وزراء کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے ان کی حزب اللہ کو مطمئن کرنےکی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ 12 جولائی بروز بدھ کو 33 روزہ جنگ کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرنے والے ہیں۔

لبنانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ سید حسن نصر اللہ بدھ کو لبنانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 45 منٹ پر خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سید حسن نصراللہ کے خطاب کا مرکزی حصہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنان کی سرحدوں کی صورت حال اور حزب اللہ کے خیموں کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں تنظیم کے موقف اور پوزیشن پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button