لبنان

لبنان کے شہر برالیاس کی مسجد میں فائرنگ کا واقعہ

شیعیت نیوز: لبنان میں درہ بقاع کے شہر برالیاس کی ایک مسجد میں فائرنگ کا واقعہ ہوا، جس کے بعد ملک کی فوج کو اس علاقے میں طلب کر لیا گیا ہے۔

لبنان کے سرکاری ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں سے فوجی دستوں کی جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اس کے حوالے سے المیادین کے رپورٹر نے بتایا کہ لبنان میں برالیاس کی مسجد سے نمازیوں کے نکلنے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابھی تک اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ تاریخ میں علماء نے جہاد کا پرچم بلند کیا ہے، جنرل حسین سلامی

دوسری جانب سینکڑوں نمازیوں نے قرآن کریم کی بیحرمتی کے خلاف لبنان کے دارالحکومت بیروت کی جامع مسجد الامین میں جمعے کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء نے سوئیڈش مصنوعات کے بائیکاٹ والے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاج کے آخر میں مظاہرین نے سوئیڈن کا جھنڈا بھی نذر آتش کیا۔

اس حوالے سے لبنان میں انجمن علماء مسلمان کے رکن عبدالقادر علی نے بتایا کہ آج ہم یہاں دو مقاصد کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ ایک تو قرآن حکیم کی حمایت میں، کیونکہ مغرب اس وقت آزادی اظہار کے نام پر اور قرآن سے جنگ کے نظریے کی وجہ سے اس مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جیسے سوئیڈن اور ڈنمارک میں ہوا، مقدسات صرف آزادی رائے اور عقیدے کا حصہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم کتاب خدا کی حمایت میں جمع ہوئے ہیں، نیز اپنے فلسطینی بھائیوں بالخصوص جنین کے مقتدر اور مستحکم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے سے شدید طاقتور دشمن کے ساتھ اپنے بچوں کے کے ہمراہ نہتے لڑ رہے ہیں۔

لبنانی مظاہرین نے جنین کے عوام کی حمایت میں سوئیڈش پرچم کے ساتھ ہی اسرائیل کا جھنڈا بھی جلایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button