اہم ترین خبریںایران

شیعہ تاریخ میں علماء نے جہاد کا پرچم بلند کیا ہے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ شیعہ تاریخ ۔مجاہد علمائے کرام کے جذبوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے وحی کے پیغام اور تعلیمات کو مومنین کے دلوں میں اتارا اور مجاہدت کا پرچم بلند کیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے زرکوہ شہر کے علماء اور طلباء کے دوسرے اجلاس اور آیت اللہ محمد صادق اوحدی کی تعظیمی نشست کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا جسے ان کے نائب جنرل سیاری کی طرف سے پڑھ کر سنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عید غدیر کے موقع پر ایران میں 821 بیڈز پر مشتمل غدیر میگا ہسپتال کا افتتاح

سردار سلامی کے پیغام کے متن میں کہا گیا ہے کہ تاریخ اسلام کے اتار چڑھاؤ میں مجاہد علماء ہمیشہ الہی مشن کے علمبردار اور دینی علم کے سچے داعی اور روشن ستارے ہیں جو اندھیروں میں بھٹکٹے لوگوں کو ہدایت کے راستے میں لاتے ہیں۔ شیعہ تاریخ ان مجاہد علماء کے جذبوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے وحی کے پیغام اور تعلیمات کو اہل ایمان تک پہنچا کر جہاد کا پرچم بلند کیا۔ طاغوتوں کے خلاف جہاد کیا اور حقائق کو شفاف انداز سے بیان کیا، جن میں سے ایک یہ نامور اور فاضل عالم دین حضرت آیت اللہ شیخ محمد صادق اوحدی ہیں جو اچھے اخلاق کے مالک ایک حاذق طبیب، درد مند شاعر، ادیب، متواضع مجتہد اور خدمت گزار شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ محمد صادق اوحدی نے دین اسلام کی ترویج اور احکام الٰہی کو بیان کرنے کے لیے بہت زیادہ زحمتیں اٹھائیں اور ایران بالخصوص شہر زرکوہ کے لئے سرمایہ افتخار ہیں۔ عرفان، اخلاق اور فقہ کے اس ممتاز عالم دین کی تعظیم یقیناً اسلام کی تعظیم ہے اور آج ہمیں ان کانفرنسوں اور پروگراموں کی گذشتہ آٹھ برسوں سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ میں خداوند متعال سے تمام علم و دانش کے علمبرداروں اور عزیز علماء بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے لیے کامیابیوں کی دعا کرتا ہوں اور اس مرحوم کے لیے بخشش، رحمت اور رضائے الٰہی کی دعا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button