اہم ترین خبریںدنیا

ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا

شیعیت نیوز: ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آج بھارت کی صدارت میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سائبر اجلاس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہ اجلاس میں ایران کی مستقل رکنیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یانگ منگ نے جمعے کے روز ایرانی وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ روسی فیڈریشن کے وزیرخارجہ سرگئے لاؤروف نے بھی جمعے کے روز پیپلز ڈپلومیسی سینٹر میں ایک تقریر کے دوران اعلان کیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں ایران و بیلاروس کو باضابطہ طور پر اس تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی جائے گی۔

اس کے علاوہ مصر، سعودی عرب اور قطر کو بھی تعاون تنظیم کے ڈائیلاگ پارٹنرز کا درجہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل ارکان میں چین، بھارت، روس، پاکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، فسادات کے شعلے سرحد پار کرنے لگے، اطالوی وزیرخارجہ انٹونیو تاجانی کی تشویش

دوسری جانب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل عالمی سطح پر ایک جدید اور عادلانہ نظام کی تشکیل کے لئے پرعزم ہے۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے اجلاس میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے ایران کی باقاعدہ شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔

صدر پوٹن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ موجودہ عالمی نظام کی جگہ جدید اور عادلانہ نظام کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ شنگھائی تعاون کونسل رکن ممالک میں امن اور سیکورٹی کے تحفظ اور ترقی و پیشرفت کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

صدر پوٹن نے یوکرائن میں روس کے خلاف وسیع جنگ شروع کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 جون کو بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے روس کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button