اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مغربی فلسطین ، جنین میں صہیونی بربریت، 8 شہید، 50 زخمی

شیعیت نیوز: ایک بار پھر مغربی فلسطین کے جنین شہر کو بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک کم از کم 8 افراد کی شہادت کی واقع ہو چکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 8 افراد شہید اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

ان حملوں کے بعد مغربی فلسطین کے جنین کیمپ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جارح صیہونی فوج نے بڑی تعداد میں فورسز کو جنین میں بھیج کر حملہ شروع کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے 30 میزائل فائر کئے ہیں جبکہ جنین میں ٹرانسفارمر گولے کی زد میں آنے وجہ سے دھماکے سے پھٹ گیا اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین، ہفتہ وار ملک گیر مظاہرے نیتن یاہو کے لئے درد سر بن گئے

نیز فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز نے اب تک 4 بار جنین کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر جعلی صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے جنین کیمپ میں آپریشن شروع کر دیا جس کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

غاصب صیہونی سرکاری چینل 14 کے رپورٹر ’’حلیل روزین‘‘ نے بھی خبر دی ہے کہ فوج نے مغربی فلسطین کے جنین کیمپ میں بہت سے اہداف کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔

عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احرونوت کے رپورٹر نے بھی بتایا ہے کہ جارح صہیونی فوج کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن جاری ہے اور اس وقت جنین میں مزاحمتی ٹھکانوں اور انفراسٹرکچر پر بمباری کی جا رہی ہے اور اس زمینی اور فضائی حملے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

صہیونی ریڈیو کو فوجی عہدیدار نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار فلسطینی مجاہدین کے گھروں پر چھاپے مارکر گرفتار کرنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button