ایران

کوئی بھی طاقت فوج اور سپاہ پاسداران کا مقابلہ نہیں کر سکتی، جنرل غلام علی رشید

شیعیت نیوز: خاتم الانیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی طاقت فوج، سپاہ پاسداران اور عوامی فورس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔

خاتم الانیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے عشرہ امامت و ولایت کی مناسبت سے ایک کانفرنس میں بری فوج کے کمانڈروں کے اجتماع میں کہا کہ بری فوج ایران کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ اور ڈیٹرنٹ قائم کرنے کیلئے ایران کی فوجی، دفاعی اور حملہ کرنے والی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو فوج کی عظیم توانائیوں خاص طور پر عراق کی بعثی حکومت کی جارح فوج کی پیش قدمی روکنے اور اپنے دفاع کیلئے بری فوج کی توانائیوں کے بارے میں معلومات اور اطلاع ہوتی تو وہ ایران پر حملہ کرنے کا خطرہ ہرگز مول نہ لیتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کی وجہ سے اس ملک میں نئے سفیر نہیں بھیجے گا

دوسری جانب کشتی کے اندر ہیلی کاپٹر، اینٹی شپ میزائل، زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل، تارپیڈو، جدید گن اور ائیر ڈیفنس گن اٹھانے کی صلاحیت موجود ہے۔ کشتی الیکٹرونک جنگی آلات سے لیس ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی بحریہ کے شمالی فلیٹ میں شامل ہونے والی دوسری جنگی کشتی دماوند ہے جو مکمل طور ایران میں بنایا گیا ہے اس سے پہلے جدید قسم کا جماران ڈسٹرائر بھی 2014 میں ایرانی نیوی میں شامل ہوگیا تھا۔

یہ الوند جہاز کا پیشرفتہ ورژن ہے جس کو دماوند نام رکھنے کے بعد کیسپئن سی میں افتتاح کے لئے اتارا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2017 میں یہ ڈسٹرائر انزالی پورٹ میں داخل ہوتے ہوئے بندرگاہ کے مشرقی حصے میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم ایرانی ماہرین کی کوششوں سے اسے دوبارہ تعمیر تھی۔

یہ کشتی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں خدمات انجام دے سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button