اہم ترین خبریںیمن

یمن میں صلح کی سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے، مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ ہم اپنے اہداف سے ہرگز عقب نشینی نہیں کریں گے۔ یمن کی سمندری، زمینی اور فضائی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن پر حملہ آور ممالک کے ساتھ مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی وجہ سے یمن کی جنگ اب تک ختم نہ ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت عالمی امن و صلح کو خطرے میں ڈال رہی ہے، یمنی وزارت خارجہ

المیادین چینل کے مطابق یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے حملہ آور ممالک کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اہداف سے ہرگز عقب نشینی نہیں کریں گے۔ یمن کی سمندری، زمینی اور فضائی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ یمن میں کسی قسم کی جنگ بندی اور امن کے قیام کے خلاف ہے۔ یمنی صوبوں میں ہونے والے اقدامات امریکہ کی یمن میں موجودگی کو طول دینے اور اپنی پالیسی مسلط کرنے کے لئے انجام دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جارح ممالک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، میجر جنرل یحیی سریع

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور دیگر علاقائی ممالک کے تعاون سے مارچ 2015 میں یمن پر لشکرکشی شروع کی تھی اور صنعاء کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی کررکھی ہے۔

سعودی اتحاد کی طرف سے جنگ کے شعلے بھڑکانے کی وجہ سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک یا زخمی جب کہ چار ملین بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button