اہم ترین خبریںیمن

عالمی برادری صہیونی حکومت کو لگام دے، یمن کی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: یمن کی وزارت خارجہ نے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کی وجہ سے خطے اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔

المسیرہ نے خبر دی ہے کہ یمن کی وزارت خارجہ نے فلسطین کے شہر جنین پر صہیونی سیکورٹی فورسز کے مظالم اور وحشیانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بعض عرب حکومتوں کے ساتھ صیہونی تعلقات کو معمول پر لانا کامیاب نہیں ہوگا، صدر رئیسی

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت جنین میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے جس کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کی وجہ سے خطے اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔

یمن کی وزارت خارجہ کے مطابق صہیونی حکومت خود کو درپیش داخلی بحران سے نمٹنے اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں ہونے والی ناکامی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کا غصہ فلسطینی عوام پر اتار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئین وقانون شکنوں کے خلاف ہماری اصولی جدوجہد جاری رہے گی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

یمنی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اور انسانی حقوق کے کمیشن سمیت او آئی سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد صہیونی حکومت کے اقدامات کے خلاف ایکشن لیں اور نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button