اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کی پارلیمنٹ صدر کا انتخاب کرنے میں مسلسل 12ویں بار ناکام

شیعیت نیوز: لبنان کی پارلیمنٹ مسلسل 12ویں بار صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ میں صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 128 کے ایوان میں کوئی ایک امیدوار بھی واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور وہ 80 سال نہیں دیکھ سکے گی، رہبرِ انقلاب

پہلے مرحلے میں سابق وزیر خزانہ جہاد ازعور نے 59 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے سلیمان فرنجیہ 51 ووٹ حاصل کرسکے۔

جس کے بعد صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ہونا تھا لیکن اس سے قبل ہی حزب اللہ اور اتحادی جماعت کے ارکان نے واک آؤٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : چند موسمی لیڈر آتے ہیں اور مزے لوٹ کر چلے جاتے ہیں،حقیقی رہنماء میں قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ہوتی ہے، علامہ آصف حسینی

ان کے ایوان سے چلے جانے پر کورم پورا نہ ہوسکا اور پارلیمانی انتخاب ملتوی کرنا پڑا۔ لبنان کی پارلیمنٹ میں مسلم اور عیسائی ارکان کی تعداد برابر ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے لبنان میں اقتدار کی منتقلی کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ وہاں نہ تو اس وقت کوئی سربراہ مملکت ہے اور نہ ہی مکمل طور پر بااختیار کابینہ ہے۔ یہ بھی ملک کی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے کہ کوئی منتخب یا مینڈیٹ کی حامل قانونی حکومت نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button