اہم ترین خبریںپاکستان

چند موسمی لیڈر آتے ہیں اور مزے لوٹ کر چلے جاتے ہیں،حقیقی رہنماء میں قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ہوتی ہے، علامہ آصف حسینی

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اتحاد بین المسلمین کے لئے پاکستان میں ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کو قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ محمد آصف حسینی نے کہا ہے کہ حقیقی رہنماء میں قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ حقیقی لیڈر قوم کو ہمیشہ سہارا دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں شیعہ علماء کونسل ضلع کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مسجد و امامبارگاہ علی ابن ابی طالب میں منعقد ہونے والے ورکز کنونشن میں انہوں نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ ان کے علاوہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی، صوبائی رہنماء علامہ دبیر حسین سروری، صوبائی رہنماء علامہ سید رضا اخلاقی، علامہ سید جواد حسینی، علامہ محمد ناصر محسنی، علامہ عارف موسوی، علامہ سید سجادی، کاظم علی خان ہزارہ، عارف حسین بیگ اور دیگر پارٹی ورکرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان میں روسی تیل آسکتا ہے تو ایرانی گیس کیوں نہیں، کراچی انڈسٹریل الائنس

شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ محمد آصف حسینی نے ضلعی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کا کام قوم کو بحرانوں سے نکالنا ہوتا ہے۔ قوم کے درمیان چند موسمی لیڈر آتے ہیں اور مزے لوٹ کر چلے جاتے ہیں۔ مگر حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جو عذاب میں مبتلا قوم کو اس وقت سہارا دیتا ہے جب سہارے چھوڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں کامیاب ورکز کنونشن کے انعقاد پر ضلع کوئٹہ کے صدر سید اعجاز زیدی اور ان کی ٹیم کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔ کنونشن کے شرکاء سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر اکبر حسین زاہدی اور صوبائی رہنماء علامہ دبیر حسین سروری نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اتحاد بین المسلمین کے لئے پاکستان میں ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کو قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button