ایران

آیت اللہ رئیسی اور فرانس کے صدر کی ٹیلی فونک گفتگو، ٘مختلف امور پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے صدر رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں سربراہان مملکت نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فرانس کے صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں صدر ایران نے تہران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے درمیان تعاون اور اس تنظیم کی جانب سے تہران کی طرف سے اپنی قانونی ذمہ داریوں کی پاسداری کے بارے میں بار بار تصدیق کا ذکر کیا اور پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات میں کسی بھی قسم کی سیاست اور غیر تعمیری اقدامات سے گریز کرنے پر زور دیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے صدور نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے علاوہ، علاقائی صورت حال اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں صدارتی امیدوار ازعور کو امریکی حمایت حاصل ہے، حزب اللہ

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں ایرانی قوم کے بارے میں بعض یورپی حکومتوں کی غلط فہمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ان حکومتوں کے دہشت گرد، علیحدگی پسند اور دشمن گروہوں کی غلط معلومات کے جال میں پھنس جانے کا نتیجہ قرار دیا اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے پرہیز کرنے اور قومی خودمختاری کے اصول کا احترام کرنے پر زور دیا۔

یوکرین کی جنگ کا مسئلہ بھی دونوں صدور کے درمیان زیر بحث رہا۔

کسی نتیجے پر پہنچنے تک پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے ایران کو یوکرین کے بحران کے حل کا حصہ قرار دیتے ہوئے ایران سے اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

علاقائی مسائل پر ایران اور فرانس کے سربراہوں کی گفتگو میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button