مقبوضہ فلسطین

فلسطینی سرحدی علاقوں میں حالات کشیدہ، کفر شوبا کے عوام اور صہیونیوں میں شدید جھڑپیں

شیعیت نیوز: کفر شوبا نامی سرحدی علاقے میں غاصب صہیونی فوجیوں کی بارڈر کھدائی کی کارروائی کے دوران، اہل علاقہ کی مزاحمت کے نتیجے میں غاصب صہیونیوں اور ان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر واقع کفر شوبا نامی علاقے کے مکینوں نے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے سرحدی زیرو پوائنٹ پر نصب خاردار تاروں کو ہٹا دیا ہے۔

اہل علاقہ کی اس کارروائی کے بعد، غاصب صہیونی فوجیوں نے اس علاقے کے لوگوں پر آنسو گیس سے حملہ کیا اور عوام نے جوابی کاروائی میں غاصب صہیونیوں پر پتھراؤ کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں، غاصب صہیونی فوجیوں نے کفر شوبا سرحدی علاقے میں زمین کی کھدائی کی تھی جس پر علاقہ مکینوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ان جھڑپوں کے بعد لبنانی فوج بھی میدان میں اتری ہے اور ان سرحدی علاقوں میں لبنانی فوج اور غاصب صہیونی فوج کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ان کشیدگیوں کی وجہ سے ان سرحدی علاقوں میں امن کی صورت حال نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قیدی کا گھر منہدم کرنے پر فلسطینی مقاومتی تنظیموں کا شدید ردعمل

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین سے وابستہ جنین بٹالین نے غاصب صیہونی حکومت کا ایک کواڈ کاپٹر مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ جنین بٹالین نے صیہونی حکومت کا یہ کواڈ کاپٹر جنین کیمپ کی فضا میں نشانہ بنایا ہے۔

سرایا القدس نے بتایا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر ایسی حالت میں مار گرایا گیا ہے کہ جب وہ جنین کیمپ کی تصویریں بنا رہا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی ماہرین اس کواڈ کاپٹر کی جاسوسی کی سرگرمیوں اور کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور معلومات اکھٹا کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے تقریبا ایک ماہ قبل بھی غرب اردن کے علاقے میں فلسطینیوں کے ہاتھوں اپنے ایک ڈرون طیارے کی تباہی کی خبر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button