کویت کے عام انتخابات میں حزب مخالف کی جیت

شیعیت نیوز: کویت میں ہونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف نے اکثریت حاصل کرتے ہوئے حکومت کو شکست دے دی۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حزب مخالف نے 50 نشستوں کے ایوان میں سے 29 نشستیں حاصل کرلیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صرف ایک خاتون شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی نئی اسرائیلی سازش پر مذہبی جنگ کا انتباہ
ذرائع ابلاغ کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 51 فیصد رہا جو ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے عام آدمی کی حکومت سے مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کویت میں طویل عرصے سے حکومت اور قانون سازوں کے درمیان سیاسی رسا کشی جاری ہے۔
اسی وجہ سے گذشتہ برس ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حکومت مخالف قانون سازوں کے اکثریت حاصل کرلینے کے بعد ولی عہد مشال الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمان کو تحلیل کردیا تھا، تاہم رواں برس مارچ میں عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کا بغداد میں داعش کے اہم سرغنہ اور نام نہاد گورنر کا شکار
کویت میں کوئی سیاسی جماعت سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے اور امیدوار آزادانہ حیثیت میں انتخاب لڑتے ہیں مگر غیراعلانیہ طور پر کئی سیاسی گروپ سیاسی جماعت کے طور پر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔