مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت ہی واحد آپشن ہے، حماس اور جہاد اسلامی

شیعیت نیوز: فلسطینی ذریعے نے بتایا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جہاد اسلامی فلسطین اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے وفود نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں فلسطین کے مسائل اور صیہونی حکومت کے خلاف استقامت جاری رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جہاد اسلامی فلسطین اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے وفود حال ہی میں فلسطین کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال اور مصری حکام سے ملاقات کے لئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے ہیں۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی صدارت میں اس تحریک کے ایک وفد نے اتوار کی رات قاہرہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیں : عباس ملیشیا کا سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

اس ملاقات میں دونوں فلسطینی رہنماؤں نے فلسطین کے قومی مسائل، مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ پر صیہونی جارحیت اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی بربریت نیز صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں دونوں فلسطینی تحریکوں کے درمیان رابطے کی توسیع و تقویت کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا اور اس رابطے کو فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت کے مفاد میں قرار دیا۔

قاہرہ میں ہونے والی فلسطین کی دونوں تحریکوں کے وفود کی اس ملاقات میں فریقین نے استقامت کو غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کے واحد آپشن کی حیثیت سے تاکید کی ۔

دونوں فریقوں نے اسی طرح علاقے کے سیاسی حالات اور ان حالات سے فلسطینی قوم اور اس کی امنگوں کے حق میں فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button