اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے تحتNext Generation Leadership Summit 2023 کا انعقاد

آخر میں ڈویژنل ایجوکیشن سیکرٹری آئی ایس او دانش عباس نے اختتامی کلمات ادا کئے اور تمام شرکاء سیمینار کا شکریہ ادا کیا۔

شیعیت نیوز :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف پشاور میں سیمینار Next Generation Leadership Summit 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے کیا گیا، جس میں پاکستان کے نامور موٹیویشنل اسپیکر صمد عباس نے "Leader Growth Mindset” جبکہ ڈاکٹر طاہر علی، ریسرچ ایسوسیٹ ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے "The Role of Higher Education and values in the light of Islam” کے موضوع پر تمام شرکاء سیشن کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نشتر پارک میں پیروان ولایت کا عظیم الشان غدیری اجتماع ہوگا، علامہ شبیر میثمی

آخر میں ڈویژنل ایجوکیشن سیکرٹری آئی ایس او دانش عباس نے اختتامی کلمات ادا کئے اور تمام شرکاء سیمینار کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار میں پشاور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، سینئر احباب، یونٹس کے اراکین اور ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا اور تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button