اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم اور قومی وحدت کونسل کے زیر اہتمام کوہاٹ میں برسی امام خمینی کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ظالم حکومت کے خلاف قیام کا اصل مقصد آئند ہ کی نسلوں کو غلامی سے نجات دلانا ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین اور قومی وحدت کونسل کےزیر اہتمام برسی امام خمینی برسی کے موقع پر قومی مرکز کوہاٹ کچہ پکہ کے مقام پرقومی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔برسی میں بڑی تعداد میں عوام ،علماء اور دیگر حواص نے شرکت کی۔ اجتماع سے مختلف علماء کرام اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مرکزی خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدرعلامہ جہانزیب جعفری نے کہا کہ ہمیں امام خمینی کے زندگی سے سبق لینا چاہیے۔کیونکہ امام خمینی ہی وہ شخصیت ہیں جس کی راہ پر چل کر ہم اپنی الہی ذمہ داریوں کو ادا کر سکتے ہیں۔امام خمینی نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے مظلوموں کے مسائل کا حل ظالم حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانے کو قرار دیا ہے۔ ہم بھی اگر ملک میں امن وسکون اور قانوں کے حکمرانی چاہتے ہیں تو راہ امام کو اپنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم ضلع روندو کے زیر اہتمام امام خمینی کی برسی کا انعقاد، آغا سید علی رضوی ودیگر مقررین کا خطاب

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ظالم حکومت کے خلاف قیام کا اصل مقصد آئند ہ کی نسلوں کو غلامی سے نجات دلانا ہیں۔ یہ صرف اور صرف تب ممکن ہوگا کہ ہم پاکستان کے شہید قائد کے راستے پر چل کر افکار امام خمینی پر عمل کے قابل بن جائیں گے جو اس وقت کی ضرورت ہیں۔ اس موقع پر پاراچنار کے شہیدا کو بھی خراج تحسین پیش کی گئی اور مقررین نے حکومت سے پاراچنار کے شہید اساتذہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button